پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ شیخ حسن جعفری کا لینڈ ریفارمز بل پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ دو مٹینگوں میں لینڈ ریفارمز کے حوالے سے صوبائی وزرا، انتظامی آفیسران، وکلاء اور عمائدین علاقہ نے لینڈ ریفارمز بل ڈرافٹ پر ابتدائی گفت و شنید کے بعد اس میں موجود کمزوریوں کی نشان دہی کر کے وکلاء برادری کو دوبارہ ڈرافٹ تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا

شیعہ نیوز: مرکز امامیہ بلتستان میں وکلاء کے ایک وفد نے مرکزی امام جمعہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری اور انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا باقر الحسینی سے ملاقات کی۔ اس نشست میں لینڈ ریفارمز بل کے حوالے تفصیلی گفت وشنید ہوئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دو مٹینگوں میں لینڈ ریفارمز کے حوالے سے صوبائی وزرا، انتظامی آفیسران، وکلاء اور عمائدین علاقہ نے لینڈ ریفارمز بل ڈرافٹ پر ابتدائی گفت و شنید کے بعد اس میں موجود کمزوریوں کی نشان دہی کر کے وکلاء برادری کو دوبارہ ڈرافٹ تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ جس کے بعد وکلاء نے علماء کی ہدایات کی روشنی میں شب و روز محنت کے بعد الحمد للہ لیند ریفارمز بل کا نیا مسودہ تیار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بکاؤمیڈیا بھی اسرائیلی وبھارتی ایجنڈے پر رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف سرگرم

انجمن امامیہ بلتستان کی جانب سے بہت جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی اور یہ مسودہ آل پارٹیز نمائندوں، عمائدین اور مختلف انجمنوں کے بزرگان کے سامنے رکھا جائے گا اور سب کی متفقہ رائے اور تائید کے بعد متعلقہ پارلیمینٹری کمیٹی کی خدمت میں پیش کیا جائے گا تاکہ جی بی اسمبلی میں عوامی مفادات کے لیے قانون سازی کی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button