مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شیخ نعیم قاسم کا شہید نصراللہ کے جنازے میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ

شیعہ نیوز: حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے ایک پیغام میں شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے تاریخی جنازے میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اہل وفا اور مزاحمت کے علمبرداروں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس تاریخی جنازے میں عوام کی بھرپور شرکت اور اس کے شاندار انتظامات نے ایک بے مثال اثر چھوڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی ٹرائیکا ایران کے خلاف معاندانہ پالیسی بند کرے، آیت اللہ احمد خاتمی

انہوں نے مقاومت کے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت میں شراکت جاری رہے گی اور جتنا زیادہ شہداء کا خون بہے گا، ہماری قوت اور حوصلہ بھی اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ ہمیں اللہ کی نصرت پر یقین ہے اور امام عصر(عج) کے ظہور کی امید رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ 23 فروری کو شہید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ میں دس لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button