مشرق وسطی

شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کو نئی طاقت دی؛ معروف یمنی مبصر کا تجزیہ

شیعہ نیوز: یمنی مبصر نے کہا ہے کہ شہید حسن نصراللہ کے بعد شیخ نعیم قاسم نے خلا کو پر کر کے حزب اللہ لبنان کو نئی طاقت دلائی ہے۔

حالیہ دنوں میں لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ ایک نازک اور فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہی ہے۔ جہاں قیادت کی تبدیلی اور علاقائی تناؤ کے باوجود اس کی طاقت اور استقامت میں کمی نہیں آئی وہیں شہید سید حسن نصراللہ کے بعد شیخ نعیم قاسم کی قیادت میں حزب اللہ نے نہ صرف اپنا داخلی اتحاد برقرار رکھا بلکہ صہیونی دشمن کے خلاف براہ راست مقابلے کی تیاری کا اعلان کر کے ایک مضبوط پیغام بھی دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ

حزب اللہ اور لبنان کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں معروف یمنی مبصر الحمد الشامی نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کے حالیہ بیانات اور مؤقف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیانات لبنان کی قومی سلامتی کے ضامن ہیں۔

انہوں نے یہ اس بات پر زور دیا کہ لبنان کی خودمختاری کا دار و مدار مزاحمتی قوت کے پاس موجود اسلحے کے تحفظ پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button