پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ شہنشاہ نقوی کے بیان نے مجھے اپنا گرویدہ بنالیا، شیخ رشید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بین الاقوامی شہرت یافتہ شیعہ عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے گرویدہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی جامع مسجد اثناءعشری جی سکس ٹو اسلام آباد میں منعقدہ مجلس عزا میں شریک وزیر داخلہ شیخ رشید نے شرکت کی۔

شیخ رشید احمد نے سابق ڈائریکٹر پی ٹی وی شہید سید عون محمد رضوی کی سالانہ برسی کی مجلس عزا میں شرکت کے دوران علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی تقریر اور اس خطاب میں اتحاد بین المسلمین کے لئے پیش کردہ عرائض ، مطالب اور ان کے اعلیٰ نظریات سن کر بہت متاثر ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عزاداری ہماری عبادت ہے، اس پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں,علامہ راجہ ناصر عباس

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے آج پہلی بار علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی گفتگو سنی ہے ، میں ان کی گفتگو سے بے انتہا متاثر ہوا ہوں، انہوں نے اتحاد بین المسلمین کے لئے جو راہ حل پیش کیا اس میں مجھےان کا گرویدہ بنا دیا ہے ۔ میری تو خواہش ہے کہ محرم الحرام کے دس روز مسلسل علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو اسی موضوع پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر گفتگو کا موقع دیا جائے۔

واضح رہے کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی اپنے مخصوص انداز بیان اور شیعہ سنی وحدت کیلئے اپنے نمایاں اور منفردخیالات کے سبب نہ فقط اہل تشیع بلکہ اہل سنت اور دیگر مذاہب کے درمیان بھی یکساں مقبولیت کے حامل ہیں۔

شیخ رشید احمد کی جانب سے ان کے متعلق یہ جذبات اور خیالات علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی اعلیٰ شخصیت کے عین عکاس ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button