اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیخ زکزاکی کو بہترین خدمات کی وجہ سے ظلم کانشانہ بنایاگیا

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سیدساجدعلی نقوی نے شیخ ابرہیم زکزاکی اور نائیجیرین مسلمانوں کے حوالے سے آنے والی خبروں پر تبصرہ اور ریاستی ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ممتاز عالم دین شیخ ابرہیم زکزاکی کو گزشتہ چار پانچ سالوں سے مسلسل ظلم و ستم اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، یہاں تک کہ انکے اہل خانہ، اولاد اور انکے کارکنان کو بھی ریاستی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، براہ راست حملے کرکے ہزار کے قریب نائیجرین مسلمان شہید کردیے گئے، شیخ زکزاکی کو علاج معالجے سمیت بنیادی سہولیات سے بھی محروم کردیا گیا، سنجیدہ فکر شخصیات ،مسلم حکمران باالخصوص او آئی سی اس جانب توجہ اور اقدام کریں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں نائیجیریا میں ڈھائے جانے والے مظالم کے کیخلاف اور عدالتی فیصلے پرعملدر آمد کیلئے بھرپور آواز اٹھائیں۔

علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ ظلم جہاں بھی ہو اور جس پر بھی ہو قابل مذمت ہے، انسانیت اور ظلم دو متضاد چیزیں ہیں، جس معاشرے میں ظلم بڑھ جائے وہاں انسانیت دم توڑ دیتی ہے، کچھ ایسی ہی صورت حال نائیجیرین مسلم کمیونٹی کو درپیش ہے، ایک ہزار کے قریب عورتوں ، بچوں اور شیخ زکزاکی کے 6بیٹوں سمیت مردوں کا قتل عام ، معصوم لوگوں کو زندہ جلانے ، قبروں کو کھود کر مردوں کی بے حرمتی کرنے ، گھروں کو جلا کر مسمار کرنے کے ساتھ شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا ۔2016ءمیں اعلیٰ عدالت نے انکی رہائی کا حکم دیا ،لیکن حکومت نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کیا ۔ شیخ زکزاکی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، مگرحکومت مکمل علاج کی سہولت دینے سے انکاری ہے۔ پچھلے چارماہ سے ان کے خاندان، ڈاکٹروں اور وکیلوں تک کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی جبکہ 5 دسمبر کو انہیں قادوناکی مرکزی جیل میں منتقل کردیاگیاہے۔

علامہ ساجد نقوی کاکہناتھاکہ شیخ زکزاکی کوان کی بہترین خدمات اور عوامی مقبولیت کی وجہ سے ظلم کانشانہ بنایاگیاتاکہ ان کی مقبولیت کو کم کیا جا سکے، ان کاکہناتھاکہ شیخ زکزاکی پر مظالم کے پہاڑ ڈھانے پر پاکستانی عوام میں سخت تشویش ،شدید اضطراب اور بے چینی ہے۔ عوام انسانی بنیادوں پر مظلوم کے حامی ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں بنیادی انسانی حقوق فراہم کئے جائیں، ان کے خاندان ،ڈاکٹرز اور وکلاءکوان تک رسائی دی جائے اورعدالت کے دئیے گئے فیصلے پران کورہائی دی جائے اور ظلم و ستم کرنے والوں کا سخت مواخذہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button