
عزاداری امام حسین ؑ اور پاکستان ہماری سرخ لکیر ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
شیعہ نیوز: مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کی جانب سے امروہہ گراونڈ انچولی سوسائٹی میں عزاداری واستحکام پاکستان کنونشن منعقد ہوا، صدارتی خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ عزاداری امام حسین ؑ اور پاکستان ہماری سرخ لکیر ہے جبکہ پاکستان کی ہردو نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے پاکستان کے عوام قربانیاں پیش کرنے کے لئے آمادہ ہیں عزاداری امام حسین علیہ السلام ہمارا مسئلہ حیات ہے جس پر ہمیں کسی قسم کی پابندی اور قدغن قبول نہیں فورتھ شیڈول، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ، مشی واک، جلوس ہائے عزاء پر پابندیاں چار دیواری کی بندش کے تدارک کیے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں، علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ اسلامیت اور پاکستانیت ہمارا تعرف اور تمام مذاہب و مسالک کے درمیان یہی تعرف نقطہ وحدت ہے، محرم کی آمد آمد ہے جو کہ تمام مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے محرم کو باہمی اخوت اور بھائی چارے کے ساتھ منعقد کریں کسی شرپسند کو مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی اجازت نہ دیں ،کنونشن سے ایس ایم نقی نے بھی خطاب کیا جبکہ شیعہ علماء کونسل ،مجلس وحدت مسلمین ، پاک محرم ایسوسی ایشن، جعفریہ الائنس ،ذاکرین امامیہ، آئی ایس او اور دیگر نے تنظیموں نے شرکت کی۔