
ملت جعفریہ پاکستان کے ایک اور عالم دین کو لاپتہ کردیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وطن عزیز پاکستان میں شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیا گیا ہے ۔ نقاب پوش سکیورٹی اہلکاروں نےمولانا سیدتلاوت حسین شیرازی کو کوہاٹ سےاسلام آباد آتےہوئےگرفتار کر کے لاپتہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا سید تلاوت حسین شیرازی کو کوہاٹ سےاسلام آباد آتےہوئے (مین اسلام آباد روڈ گمبٹ پولیس چوکی سے 300 گز کے فاصلے پر) 9 جنوری صبح گیارہ بجے ویگوگاڑیوں میں سوارنامعلوم وردی پوش مسلح اہلکاروں نے کارسے دو ساتھیوں سمیت اغوا کرلیا تھا۔
سیکیورٹی اہلکاروں نےرات بارہ بجے مولانا کے ساتھ اغوا کیئے گئےباقی دو افرادکو چھوڑکر مولاناکو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور تاحال ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
مولاناسید تلاوت حسین شیرازی گورنمنٹ سکول اورکزئی کےپی کے میں عربی اسلامیات کےاستاد ہیں۔
اس سے قبل 1 جنوری کو مولانا خضر عباس کو بھی اسلام آباد سے سیکیورٹ اہلکاروں نے اٹھا کر لاپتہ کردیا تھا اور تاحال ان کی بھی کوئی خبر نہیں ہے۔
سال 2020 کی ابتدا ءسے اب تک 5 شیعہ عزاداروں کو لاپتہ کیا جاچکا ہےجن میں سے عالم دین ہیں۔سیکیورٹی اداروں کی ان کاروائیوں کے سبب ملت تشیع پاکستان میں بے چینی کی لہر پائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں شیعہ جوانواں اور عمائدین کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ سالہاسال سے جاری ہے ۔ اب تک درجنوں عزادارجبری گمشدگیوں کا شکار کیئے گئے جن میں متعدد مسلسل احتجاج اور جدوجہد کے نتیجے میں بازیاب بھی ہوئے مگر تاحال کئ عزادار ریاستی ظلم وجبر کا شکار ہیں جن کے اہل خانہ مسلسل ذہنی اذیت اور کرب میں میں مبتلا ہیں اور وزیر اعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس سے اپنے پیاروں کی فوری باحفاظت واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔