
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
سرگودھا، رات گئےدہشت گردوں کا شیعہ عالم دین پرگھر میں گھس کر قاتلانہ حملہ
مومنین سرگودھا نے اس ظلم پر کہا ہےکہ ہم پر زور مزمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں فوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔
شیعہ نیوز : سرگردھا میں رات گئےدہشت گردی کی بڑی کارروائی،مدرسہ جامعة الفضل کوٹ مومن کے پرنسپل جناب مولانا غلام رضاکے گھر پر دہشت گردوں کی یلغار، مولاناغلام رضا پر قاتلانہ حملہ ، قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار۔
تفصیلات کے مطابق مدرسہ جامعة الفضل کوٹ مومن کے پرنسپل جناب مولانا غلام رضا صاحب کے گھر رات 2:00 بجے ظالموں نے یہ شب خون مارا ہے اور گھر والوں،بچوں کے سامنے ظلم کرتے جھجھک تک نہ آئی اور گھر سے سامان اٹھا کر لے گئے ہیں۔
مومنین سرگودھا نے اس ظلم پر کہا ہےکہ ہم پر زور مزمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں فوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔
ضلعی پولیس آفیسر جناب ڈی پی او صاحب خود ایکشن لے کر مجرموں کو گرفتار کریں۔محرم سے پہلے ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔