جب تک ایک بھی شیعہ زندہ ہے آل سعود کا ایجنڈا پورا نہیں ہوگا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نے کہا ہے کہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر دیا گیا ہے، حکمرانوں سے اختلاف تھا، ہے اور رہے گا،۔
انہوں نے کہا کہ آج قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی زندہ ہوتے تو لازمی مظلوم کشمیروں کیلیے آواز بلند کرتے، ہم مقبوضہ وادی میں مظالم کی مذمت کرتے ہیں، ہم کوئی یہاں صفائیاں دینے نہیں آئے ہیں، کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، ہمیں معلوم ہے کہ اس ملک میں دہشتگردی کو پروان کس نے چڑھایا، کس نے طالبان بنائے، کس نے لشکر بنائے، آج ایک مرتبہ پھر امریکا سے ہاتھ ملایا جا رہا ہے، ایک مرتبہ پھر پرانی روش پر جایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ تم امریکا اور آل سعود سے ہاتھ ملا سکتے ہو، مگر جب تک اس ملک میں ایک بھی شیعہ زندہ ہے، امریکا اور نہ ہی آل سعود کے عزائم کو پورا ہونے دے گا۔