پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ ایسوسی ایشن کشمیر کی سالانہ دینی تعلیمی کانفرنس

شیعہ نیوز: مولانا عمران انصاری نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیارے طلباء آپ ہماری قوم کا مستقبل ہیں اسلئے ضروری ہے کہ آپ علم، حکمت اور اخلاق کیلئے جدوجہد کریں۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن نے ایک سالانہ دینی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس نے دینی اسکالرز، علماء کرام اور پورے خطے کے اسلامک مدارس و درسگاہوں کے طلباء نے حصہ لیا۔

ایسوسی ایشن کے صدر مولانا عمران انصاری نے ملت کی فلاح و بہبود کے لئے ایسوسی ایشن کے برناموں اور پروگراموں کا خاکہ پیش کرتے ہوئے تقریر کی

یہ بھی پڑھیں :غزہ سے مزید 27 فلسطینی طلبہ حصول علم کیلئے پاکستان پہنچ گئے

۔ انہوں نے کہا کہ ہم یتیم بچوں کو جامع سہولیات اور مفت تعلیم فراہم کریں گے جب تک کہ وہ خود کفیل نہیں ہو جاتے، انہیں معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لئے بااختیار بناتے ہیں ہیں

۔ مولانا عمران انصاری نے طلباء کو بااختیار بنانے کے لئے ایسوسی ایشن کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کو مختلف تعلیمی سرگرمیوں کے لئے مالی مدد کی ضرورت ہے اور ہم اسلامی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے لئے ایران اور نجف میں لڑکیوں کے لئے بھی اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کریں گے۔

مولانا عمران انصاری نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیارے طلباء آپ ہماری قوم کا مستقبل ہیں اس لئے ضروری ہے کہ آپ علم، حکمت اور اخلاق کے لئے جدوجہد کریں۔ ا

پنے خطاب کے اختتام پر مولانا عمران انصاری نے عاجزی کے ساتھ کہا کہ میں اپنی کوششوں میں صرف حضرت زہرا (س) اور امام زمانہ (عج) کے تعاون کا طالب ہوں۔

کانفرنس نے دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا جبکہ درسگاہوں کے طلاب علمی مظاہرے پیش کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button