
اسلام آباد ایئرپورٹ سے شیعہ عالم دین نامعلوم حکومتی اہلکاروں کے ہاتھوں اغوا
اہل خانہ کے مطابق مولانا نشان علی کو نامعلوم حکومتی اہلکاروں نے ائیرپورٹ کے اندر سے ہی اپنی حراست میں لے لیا ہے اور انہیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے
شیعہ نیوز: گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے مولانا نشان علی جو شام کے شہر دمشق میں ایک مدرسے کے استاد بھی رہے ہیں، جبکہ پچھلے کچھ عرصے سے شام اسرائیل بارڈر کے قریب موجود شامی شہر درعا میں ایک مسجد کے پیش امام بھی تھے۔ شام میں حالیہ ملکی حالات کی خرابی کے بعد تکفیری سفیانی داعشی لشکر کی جانب سے انکے گھر پر حملہ کیا گیا جس کے بعد مولانا نشان علی وہاں سے اپنی اور اپنی اہلیہ کی جان بچا کر بڑی مشکل سے بیروت پہنچے جہاں سے انہوں نے وطن واپس آنے کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ تک کا سفر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے الجولانی کے بارے میں معلومات پر مقرر ایک کروڑ ڈالر کا اعلان واپس لے لیا
اطلاعات کے مطابق کل جمعہ کی شب رات ایک بجے مولانا نشان علی اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیروت سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے اور وہاں سے انہوں نے اپنے اہل خانہ کو کال کے زریعے اطلاع دی کہ میں بخیریت اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا ہوں، لیکن اس کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا جبکہ ایئرپورٹ کے باہر انکے اہل خانہ انکا انتظار کرتے رہے لیکن مولانا نشان علی ایئرپورٹ سے باہر نہیں آئے۔
اہل خانہ کے مطابق مولانا نشان علی کو نامعلوم حکومتی اہلکاروں نے ائیرپورٹ کے اندر سے ہی اپنی حراست میں لے لیا ہے اور انہیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔