مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

قم سے وطن واپسی پر عالم دین ایئرپورٹ پر گرفتاری کے بعد لاپتہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علوم آل محمد ﷺکے حصول کی خاطر قم میں مقیم ایک سعودی شیعہ عالم دین کو تہران سے واپسی پر دمام ایئرپورٹ سے سعودی شاہی حکومت کے یزیدی سکیورٹی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ مجتبیٰ النمر کو 6جون 2021 کو اس وقت دمام ایئرپورٹ سے اغواء کیا گیا جب وہ تہران سے بذریعہ ہوائی جہاز سعودی عرب پہنچے تھے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں ہم ولایت فقیہ اور انقلاب کے ہمیشہ وفادار رہیں گے: ایرانی سنی علماء کا آیت اللہ خامنہ ای کے نام خط

شیخ مجتبیٰ النمرشیخ عبد اللہ النمر کے فرزند ہیں ، ان کے والد بھی سعودی عرب کے جید شیعہ عالم دین ہیں، شیخ مجتبیٰ النمرکی گرفتاری فوری طور پر نہیں بلکہ چند روز بعد ظاہر کی گئی ۔

واضح رہے کہ بنو امیہ کی نسل سے تعلق رکھنے والے آل سعود اور ان کی یزیدی پولیس کئی دھائیوں سے شیعہ عوام اور علماء پر مظالم کے پہاڑ توڑنے میں مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button