Uncategorized

سکیورٹی ادارے ملت تشیع کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آرہے ہیں، علامہ عارف واحدی

شیعہ نیوز (راولپنڈی) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کراچی میں علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علی اکبر کمیلی کی شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی ادارے کراچی کی عوام باالخصوص ملت تشیع کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آرہے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے آج تک اس ملک میں انتہا پسندوں، فرقہ وارنہ دہشت گردی میں ملوث گروہوں کے خلاف سنجیدہ انداز میں عملی اقدامات نہیں کئے، جس کے باعث آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ جب تک حکمران اپنی پالیسیوں کو حقائق کی روشنی میں طے نہیں کریں گے اور جب تک انتہا پسندی، انصاف، عدل، اور جرم و سزا کے حوالے سے اپنے خود ساختہ معیار اور پیمانے مقرر کرتے رہیں گے، تب تک پاکستان ایسے المناک اور افسوس ناک واقعات سے دوچار ہوتا رہے گا۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ کراچی کے واقعہ کو کسی ایک تناظر یا عمومی دہشت گردی کے واقعہ کے طور پر دیکھنے کی بجائے تمام ممکنہ پہلوؤں پر غور کریں اور ملک میں جاری دہشت گردی کے واقعات کو بھی سامنے رکھ کر تحقیقات کریں۔ علامہ عارف حسین واحدی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علی اکبر کمیلی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے تختہ دار پر لٹکایا جائے۔ انہوں نے پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور مرحوم کے لئے مغفرت اور سوگواروں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button