پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قمبر شہداد کوٹ، کالعدم سپاہ صحابہ کی سڑک پر شیعہ کافر کی چاکنگ ادارے خاموش تماشائی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کی تکفیر کرنے والے تکفیری دہشتگردوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔ صوبہ سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ میںکالعدم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کے تکفیری دہشتگردوں نے میرو خان سے شہداد کوٹ جانے والی سڑک پر شیعہ کافر کی چاکنگ کردی۔

پاکستان بھر میں امریکی، سعودی و بھارتی ایماء پر ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے شیعہ مسلمانوں کی تکفیر کا سلسلہ جاری ہے تاہم حکومت اور ریاستی ادارے ان تکفیری دہشتگردوں کو لگام ڈالنے میں ناکام رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں ہزاروں شہریوں کے قاتلوں کو معافی دینا نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے، علامہ مرید نقوی

واضح رہے کہ پاکستان بھر سےتمام مسالک کے علماء نے ’’ پیغام پاکستان‘‘ پر مشتمل فتٰوی جاری کیے تھے جس کے مطابق کسی بھی مسلک کی توہین اور ان کی تکفیر کرنا حرام ہے۔ اس کے الفاظ کچھ یوں ہیں۔

’’مختلف مسلکوں کا نظریاتی اختلاف ایک حقیقت ہے، جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا، لیکن اس اختلاف کو علمی اور نظریاتی حدود میں رکھنا واجب ہے۔ اس سلسلے میں انبیاء کرام ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، ازواج مطہرات اور اہل بیت کے تقدس کو ملحوظ رکھنا ایک فریضہ ہے، اور آپس میں ایک دوسرے کے خلاف سب وشتم، اشتعال انگیزی اور نفرت پھیلانے کا کوئی جواز نہیں اور اس اختلاف کی بناپر قتل وغارت گری، اپنے نظریات کو دوسروں پر جبر کے ذریعہ مسلط کرنا یا ایک دوسرے کی جان کے درپے ہونا بالکل حرام ہے، واللہ سبحانہٗ وتعالیٰ اعلم‘‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button