اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عدالتوں میں شیعہ قانون سازی، علامہ افتخار نقوی کی سفارشات منظور

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی اور خانم طیبہ بخاری نے خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقع پر کمیٹی اراکین نے مختلف شرعی قوانین کے حوالے سے ان سے رائے طلب کی۔

علامہ سید افتخار حسین نقوی نے اسلامی نظریاتی کونسل کے پلیٹ فارم سے قانون میں ترمیم پیش کی تھی کہ فقہ حنفیہ اور فقہ جعفریہ کے مطابق عدالتوں میں طلاق کا قانون نہیں ہے، شیعہ بیوہ کو اس کے فقہ کے مطابق حق نہیں ملتا، طلاق اور میراث کے حوالے سے قانونی مسودہ قومی اسمبلی میں پیش ہوا، جسے قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو فارورڈ کیا۔

گذشتہ روز قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے علامہ سید افتخار حسین نقوی کو بلایا، اور ان کے دیئے گئے نقاط پر حتمی بحث ہوئی، جس کے بعد اس قانون کو کمیٹی میں منظور کر لیا گیا، اجلاس کی صدارت وزیر قانون فروغ نسیم نے کی۔ اب یہ قانونی مسودہ دوبارہ اسمبلی میں جائے گا، جہاں سے سینیٹ میں جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button