پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجتہدین کے فتٰوی اورحکومتی احکامات، شیعہ مدارس میں تعطیلات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملک میں کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر مجتہدین کے فتٰوی اور حکومتی ہدایات پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے وابستہ ملک بھر کے تمام دینی مدارس تعطیلات کے اعلان کے بعد بند کر دیئے گئے ہیں۔

ترجمان وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نصرت شہانی نے لاہور میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت اور حکومت پنجاب کے ہدایت کے مطابق صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں ہمارے وفاق کے ساتھ جتنے بھی مدارس رجسٹرڈ ہیں کو 4 اپریل تک بند کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مجتہدین نے بھی اپنے فتوؤں میں کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں حکومت کے انسدادی اقدامات پر عملدرآمد کیا جائے۔

نصرت شاہانی کا کہنا تھا کہ تمام دینی مدراس میں زیرِتعلیم طلبہ کو تعطیلات کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا ہے، جبکہ تمام ہاسٹل خالی کروا لئے گئے ہیں۔ ادھر لاہور میں جامعہ المنتظر، جامعہ عروۃ الوثقیٰ سمیت دیگر مدارس خالی کروا لئے گئے ہیں جبکہ طلبہ کو گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button