
2 سال سے لاپتہ عزادار انجینئر ممتاز رضوی بازیاب ہوگئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہید قائدعلامہ عارف حسین الحسینیؒ اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کے ساتھی ،مجاہد اور باعمل شخصیت ،آئی ایس اوکے سابق رکن نظارت اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مظبوط سپر انجینئرممتازحسین رضوی دو برس کی بلا جواز جبری گمشدگی کے بعد آج بازیاب ہوکر باحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنمااور انجینئر ممتاز حسین کا شمار شیعہ قوم کی فعال ترین شخصیات میں شمار ہوتا ہے۔انہیں ۲۳ جنوری ۲۰۱۸کو اس وقت لاپتہ کیا گیا تھا جب وہ کوئٹہ سے کراچی کی جانب سفر میں تھے، انجینئر ممتاز رضوی کی جبری گمشدگی کے بعد خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کی احتجاجی تحریک نے زور پکڑا اور انجینئر ممتاز رضوی کی زوجہ محترمہ نے اس تحریک کی قیادت میں صف اول میں فعال کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ انجینئر ممتاز حسین رضوی کو شیعہ قومی شخصیات میں نمایاں حیثیت حاصل ہے، وہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ اور بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر سید محمد علی نقوی ؒ کے شانہ بشانہ قومی خدمات انجام دےچکے ہیں۔