شیعہ جبری گمشدگیاںجاری، جھنگ سے شیعہ نوجوان فرحان مہدی کو لاپتہ کردیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وطن عزیز پاکستان میں شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہ رک سکا، صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ سے فعال شیعہ نوجوان کو 2 روز قبل جبرل لاپتہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ سے فعال شیعہ نوجوان فرحان مہدی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جبری لاپتہ کردیا۔
فرحان مہدی کا تعلق امامیہ اسکاوٹس سے ہے اور یہ جوان مختلف مشکل اور قدرتی آفات مین ریسکیو کی سرگرمیوں میں شامل رہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں پشاور دھماکے کےسہولت کار اور سعودی عرب میں کیا تعلق ہے؟، اہم انکشاف
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ فرحان مہدی ایک نیک اور ہمدرد نوجوان ہے اور اس جیسے نوجوان کو لاپتہ کردینا سمجھ سے بالاتر ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر سے ملت جعفریہ کے کئی جوان اور بزرگ بغیر کسی جرم کے جبری طور پر لاپتہ ہیں اور ان کے پیارے کئی کئی سال گزرنے کے باوجود آج تک ان کی راہیں تک رہے ہیں۔