
ایک اور شیعہ عزادار عابد علی شاہ کو لاپتہ کردیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملک بھر سے بے گناہ شعیہ عزاداروں کو نامعلوم سادہ لباس مسلح افراد کے ہاتھوں اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاراچنار سے تعلق رکھنے والے سید عابد علی شاہ اپنی کمسن بھتیجی کو علاج کے لیے اسلام آباد لے جاتے ہوئے ہسپتال سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء، بھتیجی ہسپتال میں اکیلی رہ گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں پاراچنار، لاپتہ عابد علی شاہ کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے نوجوان سید عابد علی شاہ جو کہ کمسن بھتیجی کو علاج کیلئے اسلام آباد لے گئے تھے کہ اس دوران ہسپتال سے نامعلوم افراد نے انہیں زبردستی اٹھا کر اغواء کرلیا اور ان کی معصوم بھتیجی ہسپتال میں اکیلی رہ گئی اور روتی رہی۔
واضح رہے کہ پورے ملک سے کئی شیعہ عزادار لاپتہ ہیں اور انہیں سادہ لباس مسلح افراد ان کے گھروں اور راستوں سے اٹھا کر لاپتہ کردیتے ہیں اور اس کے بعد ان کے اہل خانہ کو ان کی کوئی خبر نہیں ہوتی۔