لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کا سلسلہ جاری، علی عوسجہ بازیاب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی کوششوں کی بدولت 8ماہ سے سے لاپتہ شیعہ عزادار علی عوسجہ زیدی باحفاظت گھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر مندر کے رہائشی شیعہ جوان علی عوسجہ زیدی آٹھ ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد باحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ ان کی اچانک واپسی سے اہل خانہ میں خوشی کی لہردوڈ گئی ۔
ذرائع کے مطابق علی عوسجہ زیدی کو اس وقت اغواءکیا گیا تھا جب وہ آٹھ ماہ قبل 16اپریل 2019کو اپنےعزیز کے گھر بذریعہ بس کراچی سے لاہور جارہے تھے ، نامعلوم سکیورٹی اہلکار کراچی ٹول پلازہ پر انہیں بس سے اتار کر اپنے ہمراہ لے گئے تھے ۔
اہل خانہ شیعہ جبری گمشدگان کی طویل جدوجہد اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنزکی کامیاب حکمت عملی کے سبب الحمد اللہ کئی ایک شیعہ مسنگ پرسنز بازیاب ہوکر اپنے اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں ۔ امید ہے کہ باقی تمام گمشدہ شیعہ جوان بھی جلد اپنے پیاروں سے ملیں گے ۔