
ایجنسیاں سن لیں، جوانوں کو لاپتہ کرنےسے ہم ڈرنے والے نہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خطیب وامام جمعہ جامع مسجد کشمیریاں لاہور حجۃ الاسلام سید جواد الموسوی نےخطبہ روز جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ہمارے ہاں راستوں میں اتار کر شناختی کارڈ چیک کرکے ہمیں مارا جاتا ہے اور اغوا بھی ہمیں ہی کیا جاتا ہے۔
حجۃ الاسلام سید جواد الموسوی نے مزید کہا کہ دو دن پہلے ہمارےایک اور مومن کو اٹھایا گیا ہے یاد رکھیں قدیم زمانے میں بنی عباس اور بنی امیہ والے بھی ایسی حرکتیں کرتے تھے ایجنسیز سن لیں ہم ان اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ ڈرنے والے ہیں نہ جھکنے والے ہیں یہ ثابت کریں ایک شیعہ نے آج تک خود کش حملے کیا ہو آج تک شیعوں نے وطن کی سالمیت کے خلاف کچھ کیا ہو ہم بہترین قوم ہیں ہمارا نظریہ بہترین ہے ہمارے علماء بہترین ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں ملک میں لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے شروع ہونے والی ہر تحریک کی حمایت کی جائے . علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
کیوں ہمارے پیچھے پڑے ہو آئیں ہم سے علمی اور دلیل کی بنیاد پر گفتگو کریں ہمارے جوان سیرت علی اکبر ؑپر چلنے والے ہیں ہمیں موت سے گرفتاریوں سےمت ڈراو اگر علی اکبر تیس ہزار کے لشکر کے سامنے سینہ سپر ہوسکتا ہے توان کے پیرو کار بھی ان کی سیرت پر چلنے والے ہیں لہذا حکومت ان گمشدگان کو چھوڑ دے ان کو عدالتوں میں پیش کرے اگر ان پر کوئ جرم ثابت ہوجائے تو یہ عدالتوں کا کام ہے ان کو سزادیں کسی کو حق نہیں بنااطلاع کے کسی پاکستانی شہری کو یوں اغوا کرے حکومت جلد از جلد ان جوانوں کو تلاش کرے اور لواحقین کو سکون پہنچائیں۔