شیعہ لاپتہ عزاداروں کے بچوں کا دو تلوار پر احتجاجی مظاہرہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سےشیعہ لاپتہ عزاداروں کےبچوں نے دو تلوار چورنگی کلفٹن پر پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا، اس احتجاجی مظاہرے میں شیعہ مسنگ پرسنز کےبچے ریاستی اداروں سے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کررہے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی معروف دو تلوار چورنگی پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے شیعہ لاپتہ عزاداروں کے بچوں نےاحتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں لاپتہ افراد کی تصاویر بھی اُٹھا رکھی تھیں۔اس موقع پر شہریوں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے بے گناہ لاپتہ عزادار کے جرائم کیوں نہیں بتاتے کے آخر انہیں کس جرم میں لاپتہ کیا گیا ہے؟ کسی گھر سے کسی کے عزیز کا غائب ہونا قتل ہونے سے زیادہ المناک اور دردناک ہوتا ہے، قتل کی اذیت تو کچھ وقت بعد پھر بھی کم ہوجاتی ہے لیکن اگر کوئی لاپتہ ہوجائے تو پورا خاندان مسلسل اذیت میں مبتلا رہتا ہے، جن شہداء کی یاد میں شع روشن کررہے ہیں انکے گھر والے سکون میں ہیں وہ بہترین مقام پر ہیں لیکن یہاں موجود لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ کا حال انتہائی خراب ہے کیونکہ انہیں یہ نہیں معلوم کے انکے پیارے زندہ ہیں بھی کہ نہیں۔
مظاہرین نے متعلقہ اداروں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگرمذکورہ افراد نے کوئی جرم کیا ہے تو ایک شخص کےلئے آپ پورے خاندان کو سزا کیوں دے رہے ہیں؟ ان لاپتہ افراد کا وہ کون سا جرم ہے جس کو ادارے ظاہر نہیں کرنا چاہتے؟مقررین کا کہنا تھا کہ ان بے گناہ محب وطن شہریوں نے ایسا کونسا جرم انجام دے دیا جو دو سال، چار سال، گزرنے کے باوجود بھی معلوم نہ ہوسکااور آپ انہیں ان کے جرم کی سزا عدالتوں میں نہیں دلوا سکے۔ کیا یہ معزز عدالیہ کی توہین نہیں ہے؟ کیا ان پر توہین عدالت کو ئی قانون لاگو نہیں ہوتا؟مقررین نے مطالبہ کیا کہ ہمارے تمام لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کیا جائے اور اگر ان میں کوئی قصور وار ہے تو اس عدالت میں پیش کیا جائے۔