پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قانون نافذ کرنے والوں نے لاپتہ کیا ہے، مقدمہ درج نہیں کرسکتے، پنجاب پولیس کاشیعہ مسنگ پرسنز کی درخواست پر موقف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حمزہ شہباز شریف کی پنجاب پولیس نے لاہور میں اپنے گھروں سےجبری طور پر لاپتہ کیے جانے والےشیعہ افراد کی جبری گمشدگی کے مقدمات درج کرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اچھرہ لاہور سے لاپتہ ہونے والےشیعہ صحافی زاہد عباس ملک کے کزن عامر رضا نے تھانہ اچھرہ میں درخواست دائر کی تھی، لاہور کے علاقے نشتر سے لاپتہ ہونے والے نوجوان توقیر مہدی کے بھائی جہانگیر مہدی نے درخواست جمع کروائی تھی، جبکہ تیسری درخواست تھانہ مرید کے ضلع شیخوپورہ میں وجاہت نامی نوجوان کے والد غلام شبیر نے جمع کروائی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ریاستی اداروں کا شیعہ علماء اور جوانوں کے خلاف کریک ڈاون، 7افراد لاپتہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں شیعہ جبری گمشدہ افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی گمشدگی کے حوالے سے تھانوں میں اندراج مقدمہ کی درخواستیں جمع کروائیں، مگر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کا مؤقف ہے کہ چونکہ تینوں افراد کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جبری طور پرغائب کیا ہے، اس لئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے قاصر ہیں۔

لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے پیارے اگر مجرم ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے ورنہ ان کو فی الفور بازیاب کروایا جائے،ماورائے عدالت اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ لواحقین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button