پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاپتہ عزادار نوازش عباس بازیاب، بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز اور اہل خانہ شیعہ جبری گمشدگان کی جدوجد کی بدولت ایک اور لاپتہ شیعہ عزادار بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے، واہ کینٹ راولپنڈی کے رہائشی نوازش عباس گزشتہ روز بخیر وعافیت اپنے گھر پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ سے چند ہفتے قبل جبری طور پر لاپتہ کیئے جانے والے نوازش عباس کو بازیاب کردیا گیا، انہیں 7 مئی 2021 کو ان کے گھر واقعے واہ کینٹ راولپنڈی سے اٹھا کر جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں اولاد یزید بے لگام، دو عزاداروں کو مسجد میں شہید کردیا

واضح رہے کہ نوازش عباس زمانہ طالب علمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر اور راولپنڈی ڈویژن کے صدر کے عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

دوسری جانب اس وقت بھی درجنوں شیعہ عزادار قانون شکن اداروں کی غیر قانونی قید میں موجود ہیں جن کے اہل خانہ ان کی یاد میں روز جی اور روز مر رہے ہیں، ریاست پاکستان کو چاہیئے کہ وہ ان بےکس ولاچار اہل خانہ کی حالت زار پر رحم کھائیں اور ان کے پیاروں کو عدالتوں میں پیش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button