پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حکومت اپنے پالتو دہشتگردوں کو معافی اور لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ پر تشددکرتی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ امت واحدہ علامہ محمد امین شہیدی نے لاپتہ شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ پر پولیس کی جانب سے تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اپنے پالتو دہشتگردوں کو معافی دیتی ہے اور لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ پر تشدد کرتی ہے۔

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ غیرقانونی طور پرلاپتہ کیے جانے والے شیعہ عزاداروں کی رہائی کیلئےاحتجاج ان کےخاندان کاقانونی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹی ایل پی کومعافی اورطالبان سےمذاکرات کرتی ہےلیکن پرُامن احتجاج کرنے والی خواتین اوربچوں پربےجاتشدداور گرفتاریاں کرتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں کور کمانڈر آفس کے باہر شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کا احتجاج، علامہ ناظر تقوی نےجذباتی اقدام قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ حکومت کا موقف ہے کہ اپنےپالےہوئے درندہ صفت قاتلوں کوعام معافیدی جائے گی لیکن بےگناہ مظلوم شیعہ خاندانوں کااحتجاج ناقابل معافی جرم ہے۔

حکومت اپنے پالتو دہشتگردوں کو معافی اور لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ پر تشددکرتی ہے
حکومت اپنے پالتو دہشتگردوں کو معافی اور لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ پر تشددکرتی ہے

واضح رہے کہ ہفتے کہ روز کراچی میں کور کمانڈر آفس کے باہر جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز اور اہل خانہ شیعہ جبری گمشدگان کی جانب سے لاپتہ عزاداروں کی عدم بازیابی کے خلاف پُر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھاجس پر خواتین پر تشدد کیا گیا اور جوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button