
ایک اور عزادار لاپتہ، ایران سے آنے والے پاکستانی طالب علم تفتان بارڈر سے لاپتہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہ رک سکا، ایران سے آنے والے پاکستانی طالب علم تفتان بارڈر سے لاپتہ کردئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علم کو وطن واپسی پر قانون کے نفاذ کے نام پر قانون شکنی کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں شہید ڈاکٹر علی حیدر و کمسن بیٹے کی شہادت کے 8 سال، قاتل اب تک آزاد
ذرائع کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے پاکستانی طالب علم یاسر علی جوادی کو اس وقت لاپتہ کیا گیا جب وہ چند روز قبل چھٹیاں گزارنے کیلئے وطن واپس لوٹے تھے، انہیںنامعلوم افراد نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
اہل علاقہ کے مطابق یاسر علی جوادی انتہائی شریف النفس اور بابصیرت عالم دین ہیں ، جنہیں ریاستی اداروں نےبے جرم وخطااغوا کرلیاہے ۔
مغوی طالب علم کے اہل خانہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ یاسرعلی جوادی کو فوری بازیاب کروایا جائے ۔