اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملت جعفریہ کے تمام طبقات متنازعہ یکساں نصاب تعلیم کو مسترد کر چکے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور اصلاح نصاب کمیٹی کے کنوینیر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے جبر کے ذریعے سات کروڑ شیعوں پر ان کے مذہبی عقائد و تعلیمات کے خلاف دینیات مسلط کرنا چاہتے ہیں جو کہ آئین پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ حکومت اور ریاستی ادارے ملت جعفریہ کے احتجاج کو مسلسل نظرانداز کرکے قوم و ملت کو منفی میسج دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش شرمناک ہے مذہبی عبادت اور عزاداری کو جرم قرار دے کر سینکڑوں جھوٹی ایف آئی آرز کا اندراج نصاب تعلیم میں شیعہ مذہبی تعلیمات کو نظرانداز کرنا اور پھر ماورائے آئین و قانون شیعہ مسنگ پرسنز کا معاملہ اس بات کا عکاس ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں اس ملت کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں سندھ میں شفاف بلدیاتی انتخابات ناگزیر ہیں، علامہ اسد اقبال زیدی

انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم کے حوالے سے ملت جعفریہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے موقف میں ہما آھنگی لازمی ہے۔ اور یہ موقف قومی غیرت عزت و وقار اور مکتب اھل بیت کا ترجمان ہونا چاہیے۔ یہ بات واضح ہے کہ ملت کے تمام طبقات متنازعہ یکساں نصاب تعلیم کو مسترد کر چکے ہیں اب آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں مشترکہ قومی موقف اور مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button