پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پشاور، گستاخانہ نصاب کیخلاف ملت جعفریہ کا اجتماع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے جماعت چہارم کی اسلامیات کی کتاب میں جناب ابوطالب علیہ السلام کی شان اقدس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پر جامعہ شہید عارف الحسینی پشاور میں صوبہ بھر کے شیعہ علمائے کرام، تنظیموں کے رہنماوں اور اکابرین کا نمائندہ اجتماع منعقد ہوا۔

یہ اجتماع جامعہ شہید عارف الحسینی کے مہتمم اور سابق سینیٹر علامہ سید جواد حسین ہادی کے زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں پشاور کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان، پاراچنار، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی، نوشہرہ مردان اور دیگر اضلاع سے علماء کرام اور مختلف قومی و مقامی شیعہ تنظیموں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں حضرت فاطمہ زہرا (علیہا السلام) کے گھر پر حملہ

جس پر ٹیکسٹ بک بورڈ کے اس قبیح اقدام کے حوالے سے خیبر پختونخوا بھر کی ملت جعفریہ کی نمائندگی کرتے ہوئے نہ صرف اس حوالے سے حکومت اور متعلقہ اداروں کو واضح پیغام دیا بلکہ فوری طور پر اس مسئلہ کو حل نہ کرنے کی صورت میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button