پاکستانی شیعہ خبریں

نوشکی دہشتگردی میں شیعہ زائرین محفوظ رہے، اربعین فاؤنڈیشن پاکستان

شیعہ نیوز: اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے زائرین کو کوئٹہ سے تفتان سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ شب نوشکی میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ میں شیعہ زائرین محفوظ رہے، تاہم دیگر بے گناہ افراد کو شہید کر دیا گیا۔ ایک اور ذرائع سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ جس بس کو روکا گیا تھا، اس میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے 19 زائرین بھی سوار تھے۔ جو اپنی فیملی کے ساتھ تھے۔ مسلح افراد نے انہیں نشانہ نہیں بنایا ہے۔ وہ زائرین نوشکی تھانے میں محفوظ ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ان نو افراد کی فہرست بھی جاری کی گئی ہیں، جو گذشتہ شب کی دہشتگردی میں جانبحق ہوئے ہیں۔ ان میں سے 9 کا تعلق پنجاب اور 2 کا تعلق نوشکی سے ہیں۔ ان میں ساجد عمران ولد محمد عارف سکنہ منڈی بہاوالدین، واسق فاروق ولد محمد فاروق رانا سکنہ وزیر آباد، مزمل حسین ولد محمد علی سکنہ منڈی بہاوالدین، مظہر اقبال ولد محمد اشرف سکنہ منڈی بہاوالدین، محمد ابوبکر ولد محمد اسلم سکنہ منڈی بہاوالدین، محمد قاسم ولد محمد اعظم سکنہ منڈی بہاوالدین، جاوید شہزاد ولد محمد ارشد سکنہ افضل پور، تنزیل ولد جاوید ناصر منڈی بہاوالدین اور رانا شاہ زیب ولد عبدالحمید سکنہ گجرانوالہ شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button