پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ عقائد کا دفاع، ملک گیر قومی شیعہ کانفرنس 12 مارچ کو منعقد ہوگی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یکساں قومی نصاب تعلیم میں اہل بیت ؑ کے ذکر کوکم رنگ کرنے اور شیعہ عقائد کو مسخ کرنے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سےملک گیرقومی شیعہ کانفرنس 12مارچ بروز ہفتہ بعد از نماز ظہرین امام بارگاہ جامعہ الصادق جی نائن اسلام آباد میں منعقد کی جارہی ہے۔

کانفرنس کا مقصد قومی بیانیہ کے مطابق متنازع یکساںقومی نصاب تعلیم کی ناگزیر اصلاحات پر زور دینا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عظمت قرآن و اہل بیتؑ کانفرنس کی تشہیری و دعوتی مہم کا آغاز ہوگیا

ایم ڈبلیو ایم اصلاح نصاب کمیٹی کے مرکزی کنوینر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ کانفرنس میں شرکت کے لیے بزرگ عالم دین علامہ افتخار حسین نقوی،سابق وزیر تعلیم منیر حسین گیلانی، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ عارف واحدی، ماہر تعلیم سید امتیاز نقوی،جید علمائے کرام و عمائدین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم کے نام ہر ملت تشیع کے عقائد پر ضرب لگانے کی کوشش کی گئی ہے جس نے پاکستان کے سات کروڑ تشیع کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔ پاکستان کی تمام شیعہ جماعتوں کو نصاب کے متنازع نکات پر شدید تحفظات ہیں۔جن کی نشاندہی مجلس وحدت مسلمین کر چکی ہے۔کوئی بھی ایسا نصاب کسی بھی طور قابل قبول نہیں جس کا مقصد نئی نسل کو مذہبی ہم آہنگی سے دور کر کے مذہبی منافرت کا درس دینا ہو۔ انہوں نے کہا شیعہ کانفرنس تاریخی اہمیت کی حامل ہوگی اور اس سے بہترین و مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button