پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بلوچستان، شیعہ سیکیورٹی اہلکار اسد مہدی دھرتی ماں پر قربان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبہ بلوچستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک شیعہ سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق گزشتہ شب ضلع کیچ میں ہوشاپ کے قریب این-85 ہائی وے کی سکیورٹی کے لیے قائم ایف سی بلوچستان کی پوسٹ پر دہشگردوں نے حملہ کیا۔

آئی سی پی آر کے مطابق اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی اسد مہدی نے جام شہادت نوش کیا۔ یان کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان گزشتہ کئی برسوں سے بد امنی کا شکار ہے اور یہاں سیکیورٹی فورسز پر حملے، دھماکے اور مختلف واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، صوبے میں شورش کے پسِ پردہ ملک دشمن عناصر کے ملوث ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل 27 دسمبر کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں فرنٹیئر کور کی پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 جوان شہید ہو گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button