پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گستاخ ِمولا علیؑ زاہد سعید کے خلاف شیعہ سنی وکلاء میدان میں آگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں کالعد م سپاہ صحابہ کے زیر اہتمام ناموس صحابہ کی آڑ میں شیعہ مخالف آل پارٹیز کانفرنس کےدوران ملعون زاہد سعید جو کہ ایڈوکیٹ وفاقی شرعی عدالت اور رکن پنجاب بار کونسل بھی ہے نے مولا علیؑ کی شان میں گستاخی کی اور شیعہ مقدسات کی توہین کی جس کے خلاف اس ملعون کی پنجاب بار کونسل کی رکنیت معطل کرنے کی درخواست جمع کروادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ مکتب فکر کی مقدسات کی توہین کرنے والے اور اذان میں خلیفۃ المسلمین ، جانشین رسولؐ حضرت علی المرتضیٰ ؑ کی ولایت اوربلافصل خلافت کی گواہی اور اقرار کو دہشت گردی قرار دیکر کروڑوں عاشقان اہل بیتؑ کے مذہبی جذبات کو بری طرح متاثر ، عقائد و ٹھیس پہنچانے اور وطن عزیز میں امن وامان کی صورتحال کو نقصان پہچانے کی کوشش کرنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے سہولت کار زاہد سعید بھٹہ ایڈوکیٹ کے خلاف درجنوں وکلاء نے چیئرمین پنجاب بار کونسل کو درخواست لکھ کر زاہد سعید بھٹہ ایڈوکیٹ کے وکالت کے لائسنس کو معطل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں تکفیری ملاؤں کو کھلی چھوٹ اور علامہ شہنشاہ نقوی پر پابندی قانون کی بدترین پامالی ہے

درخواست گزارسید فخرحسنین رضوی ایڈوکیٹ (ہائیکورٹ ) اور ان کے ایک درجن سے زائد شیعہ سنی ساتھی وکلاء نے موقف اختیار کیا ہے کہ زاہد سعید بھٹہ ایڈوکیٹ نےکالعدم دہشت گرد جماعت کی دعوت پر ایک نام نہاد کانفرنس میں دوران خطاب مختلف مسلم فرقوں کے بنیادی عقائدومقدسات کی بےحرمتی کرتے ہوئے مسلمانوں کےمذہبی جذبات کو مجروح کیا جس کےویڈیو ثبوت موجود ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک وطن کے ایسے نازک حالات میں کہ جہاں ہماری فوج ،پولیس ، قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں وہاں پر اس طرح کی کانفرنس جوکہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے غیر ملکی ایجنڈے پر منعقد ہوئی اس میں زاہد سعید بھٹہ ایڈوکیٹ کی جانب سے کی گئی تقریر پاک وطن میں بدامنی ، دہشت گردی، فرقہ واریت اور عوام میں اشتعال پھیلانے کا سبب بنی ، مذہبی مقدسات کی توہین کرکے انہوں نے پاکستان پینل کوڈ کے تحت 295-A، 298-A سمیت بار کونسل ایکٹ اور آئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے ۔

لہذٰا ریاست مخالف ایجنڈے پر کام کرنے، ملک میں فرقہ واریت کو ہوادینے ، کسی ایک مسلم مکتب فکر کے احساسات کومجروح کرنے اور بار ایکٹ کی خلاف ورزی کے جرم میں زاہدسعید بھٹہ کاپیشہ وارانہ لائسنس تاحیات معطل کرکے وکالت کیلئے ہمیشہ کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button