
گلگت، شیعہ سنی مساجد بورڈ ایک بار پھر فعال کردیئے گئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گلگت میں مساجد بورڈ کو ایک بار پھر فعال بنا دیا گیا۔ حکومت نے اہلسنت اور اہل تشیع مساجد بورڈ کے ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اہل تشیع مساجد بورڈ میں سید ذیشان حسین، سید اختر حسین رضوی، شیخ کرامت حسین نجفی، منیر ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عبد العلی، عارف حسین قنبری، غلام عباس، ملک ارشد اور ہاشم حسین شامل ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پراہم پیغام
اہلسنت مساجد بورڈ میں حاجی اقبال ڈار، محبوب، مولانا شرف الدین، مولانا منیر احمد، مولانا حسین احمد، شیر غازی، شمس الرحمن، شیر افضل اور شاہ جہاں شامل ہیں۔
دونوں مساجد بورڈ بین المسلکی ہم آہنگی اور فرقہ وارانہ کشیدگی کے خاتمے کے کیلئے کردار ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ گلگت میں دو ہزار بارہ کے فسادات کے بعد سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ کے دور میں مساجد بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ مساجد بورڈ کے قیام اور انہیں فعال بنانے کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی میں واضح کمی آگئی تھی۔