پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہفتہ وحدت پرشیعہ سنی اجتماعات، شیعہ سنی علماء نے علامہ جواد نقوی کو مسترد کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ملک بھر میں ہونے والے وحدت کے اجتماعات میں شیعہ سنی علماء نے علامہ جواد نقوی کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وحدت کی مناسبت سے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں شیعہ سنی اتحاد کا عملی نمونہ پیش کیا گیا اور بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا تاہم کسی بھی بڑے اجتماع میں علامہ جواد نقوی کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ شیعہ سنی علماء نے مل کر علامہ جواد نقوی اور ان کی خود محوری کی سوچ کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ہم ایک قدم بھی خطِ ولی فقیہہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عارف الجانی

صرف یہی نہیں بلکہ جواد نقوی کی جانب سے اپنی خانقاہ عروۃالوثقیٰ میں منعقد کردہ پروگرام جس کی تشہیر اور تیاری پر 50 لاکھ سے زیادہ کا خرچہ کیا گیامیں بھی شیعہ سنی علماء میں سے کسی بڑی شخصیت نے شرکت نہیں کی جس سے اس بات مزید تقویت ملی کہ شیعہ سنی علماء نے علامہ جواد نقوی اور ان کی سوچ کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ علامہ جواد نقوی نے ایک ایسے گروہ کی بنیاد رکھی ہے جو نہ اہل تشیع میں قابل قبول ہے نہ ہی اہل سنت میں جبکہ اس سال اربعین امام حسینؑ کے موقع پر علامہ جواد نقوی نے الگ سے اربعین حسینی منایا اور پورے پاکستان سے پیسے دے کر لوگوں کو بلوایا اور تکفیریوں کی بات کو عملی جامع پہنایا کہ جلوسوں کو چار دیواری میں محدود کیاجائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button