پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، نماز دوران مرکزی جلوس میں شیعہ سنی وحدت کا مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں یوم عاشور پر شیعہ، بریلوی، دیوبندی، اہلحدیث ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں عاشور کے مرکزی جلوس کے دوران تبت سینٹر کے مقام پر ہونیوالی مرکزی نماز میں اہلسنت علماء نے بھی شرکت کی اور پاکستانی عوام کو یہ پیغام دیا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی ذات تمام مسلمانوں کے درمیان نکتہ اتحاد ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عاشور کے دن پاکستان کی فضائیں یا حسینؑ کی صداؤں سے گونجتی رہیں

علامہ سید حیدر نقوی کی زیر اقتداء ادا کی جانے والی نماز میں شرکت کرنے والے اہل سنت علماء کے وفد کی قیادت متحدہ علماء محاذ کے بانی جنرل رہنما مولانا محمد امین انصاری نے کی جبکہ اس موقع پر سینئر سیاستدان فاروق ستار، ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن اور آئی ایس او کراچی کے صدر دیباج عابدی بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button