پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ نسل کشی جاری، جنوبی وزیرستان میں سید زادے کو شہید کردیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے ایک اور شیعہ نوجوان کو جنوبی وزیرستان میں ملک دشمن کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں نے قتل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا میں ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والے سید شاہ زیب نقوی کو ملک دشمن کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

سید شاہ زیب نقوی کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے معروف اہل تشیع نقوی گھرانے سے ہے، ان کے والد سید ظفر عباس نقوی مرحوم اور ان کے بھائی سید نعیم عباس نقوی امام بارگاہ حضرت امام حسن (ع) المعروف تھلہ بھورا شاہ کے منتظمین میں شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں افغانستان، قندوز کی شیعہ مسجد میں دھماکہ 50 مومنین شہید

مقتول سید شاہ زیب نقوی کی والدہ ڈاکٹر ہیں اور وزیرستان کے سرکاری ہسپتال میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

آج نماز جمعہ کے بعد سید شاہ زیب نقوی اپنے دوست کے ہمراہ موٹرسائیکل پر والدہ کے پاس ہسپتال جارہے تھے کہ ملک دشمن کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے سید شاہ زیب نقوی موقع پہ ہی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ان کے دوست کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سید شاہ زیب نقوی کے جسد خاکی کو وانا سے ڈیرہ اسماعیل خان لایا جا رہا ہے۔ ان کی شہادت کی خبر سے ڈی آئی خان کے اہل تشیع میں شدید افسوس و غم اور غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button