پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ علماء کونسل کے وفد کی علامہ شبیر میثمی کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر شاہ اور وقار مہدی سے اہم ملاقات

ناصر حسین شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ ہم اپ کی تمام باتوں کو پارٹی قیادت اور اعلی حکام تک پہنچائیں گے، کسی کے ساتھ بھی نا انصافی نہیں ہونے دیں گے

شیعہ نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے اپنے وفد کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور سینیٹر وقار مہدی سے اہم ملاقات کی۔

اس موقع پر علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ کراچی بھر میں پاراچنار کی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے دیے جانے والے دھرنوں میں انتظامیہ کی جانب سے بے گناہ عالم دین اور نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا جس میں کچھ بچے 18 سال سے کم عمر بھی ہیں اور کچھ بچے معذور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے ملت جعفریہ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان بچوں کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچائیں جنہیں صرف گنتی پوری کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، اس کے ساتھ پولیس کی جانب سے ملیر 15 پر فائرنگ سے دو نوجوان شبیہ حیدر اور علی رضا شہید ہوگئے ان کے ورثاء انصاف کے منتظر ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ جلد شہداء کی فیملیوں کو انصاف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے سرکاری کونوائے پرحملہ آور تکفیری دہشت گردوں کی سہولت کاری کا اقرار کرلیا

اس موقع پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور سینیٹر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ ہم علامہ سید ساجد علی نقوی کی بصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی کاوشوں سے آج ملک بھر میں اتحاد بین المومنین کی بھرپور فضا قائم ہے۔

ناصر حسین شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ ہم اپ کی تمام باتوں کو پارٹی قیادت اور اعلی حکام تک پہنچائیں گے، کسی کے ساتھ بھی نا انصافی نہیں ہونے دیں گے یہی پیپلز پارٹی کا منشور رہا ہے، پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ مظلومین پاراچنار کی حمایت میں ملک بھر میں جاری پر امن احتجاجی دھرنوں کے دوران کراچی میں نمائش چورنگی، عباس ٹاون اور ملیر سٹی پر نہتے شیعہ مظاہرین پر سندھ حکومت کی ایماء پر پولیس اہلکاروں نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا ۔

پی پی پی کی سندھ حکومت کے ہاتھوں درجنوں مومنین زخمی ہوئے، دو جوان شہید ہوئے، درجنوں جوانوں اور علماء پر مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ 19 جوانوں اور علماء کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی کے مقدمات درج کرکے جیل میں ڈال دیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button