پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ علماء کونسل نے زائرین پر بائی روڈ سفر کی پابندی کے خلاف مرحلہ وار احتجاج کا اعلان کر دیا

علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ زائرین پر پابندی کے خلاف یہ احتجاج مرحلہ وار کیے جائیں گے، پہلے مرحلےمیں چھوٹے پیمانے پر احتجاجات کیے جائیں گے، اس کے بعد احتجاجات کا دائرہ آہستہ آہستہ ملک گیر سطح پر بڑھایا جائے گا

شیعہ نیوز: اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان نے دو روزہ مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر حکومت وقت کی جانب سے زائرین پر زمینی راستوں سے سفر کرنے کی پابندی کے خلاف مرحلہ وار ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ زائرین پر پابندی کے خلاف یہ احتجاج مرحلہ وار کیے جائیں گے، پہلے مرحلےمیں چھوٹے پیمانے پر احتجاجات کیے جائیں گے، اس کے بعد احتجاجات کا دائرہ آہستہ آہستہ ملک گیر سطح پر بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قائد علامہ سید عارف الحسینیؒ کی 37ویں برسی پر علامہ ساجد نقوی کا پیغام

پریس کانفرنس کے دوران علامہ ناظر تقوی کا کہنا تھا کہ اس مرحلہ وار احتجاج میں ملک بھر کے چہلم کے جلوسوں کو روک کر بھی احتجاج کیا جائے گا جس کے لیے ملک بھر میں روابط کیے جا رہے ہیں۔ علامہ ناظر تقوی نے ملت جعفریہ کو مخاطب کر کے کہا کہ قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر احتجاج کی بھرپور تیاری کریں، ہم انشااللہ اپنے پر امن احتجاج سے حکومت پر واضح کر دیں گے کہ عزاداری و اربعین امام حسینؑ کے سفر پر کسی قسم کی پابندی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button