پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ علماء کونسل کا بھارتی جارحیت کیخلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے

شیعہ نیوز:سربراہ شیعہ علما کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پرشیعہ علماء کونسل پاکستان کا پورے ملک میں بھارتی فوج کی جارحیت کیخلاف اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یوم استقلال مناتے ہوئے بعد از نماز جمعہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ،دیہاتوں کی مساجد میں بھارتی جارحیت کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیںاور بعد از نماز جمعہ پُر امن احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ شیعہ علماء کو نسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرعلامہ شبیر حسن میثمی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے قوم متحد اور ایک پیج پراپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستانی غیور قوم وطن عزیز کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔ علامہ شبیر میثمی نے وطن عزیز پاکستان پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ کارروائی میں خواتین ، بچوں اور مساجد کو نشانہ بنایا اور جس طرح پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا لائق تحسین ہے ، پاک بھارت جنگ میں عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں ۔شیعہ علما کونسل پاکستان کی جانب سے ملک بھرکے تمام چھوٹے بڑے شہروں ،دیہاتوں میں بھارتی جارحیت کیخلاف اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں جس میں شیعہ علما کونسل کے مرکزی ، صوبائی ، ڈویژنل ،ضلع اور تحصیل کے عہدیداران ،کارکنا ن و مقامی رہنمائوں کے علاوہ عام شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ شرکا نے ہاتھوں میں پاکستان پرچم ،بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر ”ہندو ستان مردہ باد”اور ”پاکستان زندہ باد” کے نعرے تحریر تھے اور بچوں ، جوانوںاور بزرگوں میں اپنے وطن پر قربان ہونے کا ملی جذبہ،محبت ، حب الوطنی اور جوش نمایاں اور قابل دید تھا شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک کے دفاع میں ہمہ وقت تیاراور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button