شیعہ علماء کونسل کی کوشش، سندھ ٹیکسٹ بورڈ نے غلطی درست کرلی
شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان حیدرآباد ڈویژن کے رہنماؤں کی کاوشوں اور مسلسل رابطوں سے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے چھٹی جماعت کے اسلامیات کی کتاب میں امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی شھادت کے حوالے سے کی گئی غلطی کو درست کروالیا گیا ہے۔
3 فروری 2020 کو شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان جامشورو کے اعلی سطحی وفد کی سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کے چیئرمین آغا سہیل احمد سے ملاقات چھٹی جماعت کے نصاب میں حضرت علیؑ کی شہادت کے حوالے سے غلطی کی درستگی کی طرف توجہ دلائی گئی اور اس غیر ذمہ دارانہ حرکت پر احتجاج بھی کیا گیا ۔
وفد کو یقین دہانی کرائی گئی کہ اس حوالے سے تصحیح کا نوٹفکیشن فوری جاری کردیا جائے گا وفد میں شیعہ علماء کونسل حیدر آباد ڈویژن کے صدر مولانا علی محمد شاکر ضلع جامشورو کے صدر مولانا علی بخش حسینی،ڈاکٹر برکت علی لغاری،سید امتیاز علی شاہ،سید ملازم حسین شاہ،جعفریہ یوتھ جامشورو کے محسن علی کھوکر شامل تھے۔