
شیعہ علماء کا 18 اکتوبر کو وزیر اعلی ہاؤس کی طرف کفن پوش مارچ کا اعلان
شیعہ نیوز: ملت جعفریہ کے علماء و عمائدین نے سندھ حکومت کو اڑتالیس گھنٹوں کا الٹی میٹم ختم ہونے پر لائحہ عمل کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملت جعفریہ کے عمائدین کا مشترکہ اجلاس پیر کے روز منعقد ہوا ملت جعفریہ کی تنظیموں میں شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او، ھیئت آئمہ مساجد ، مجلس ذاکرین امامیہ سمیت دیگر اداروں کے رہنما شریک تھے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عزاداروں کر کاٹی گئی ایف آئی آر واپس نہ لی گئیں تو کراچی سمیت سندھ بھر میں16 اکتوبر کو بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ اتوار 18 اکتوبر کو وزیر اعلی ہاؤس کی طرف کفن پوش احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ اس وقت تک جاری رہے گا جن تک عزاداران امام حسینؑ پر کاٹی گئی تمام ایف آئی آرز واپس نہیں لی جاتیں۔
اجلاس میں علامہ باقر زیدی، علامہ ناظر تقوی، مولانا شبیر میثمی، علامہ کامران عابدی، مولانا عقیل موسی، مولانا حیدر عباس، مولانا اصغر شہیدی، علامہ مبشر حسن، محمد عباس اور دیگر شریک تھے۔