پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شفٹ آف پاور کو روکنا پاکستان کو کمزور کیئے بغیر ممکن نہیں ہے،علامہ ناصرعباس

شیعہ نیوز: تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میںمنعقد ہوئی جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے خصوصی خطاب کرتےہوئے کہا کہ منہاج القرآن آکر میں ایسا محسوس کرتا ہوں جیسے اپنے گھر میں بیٹھا ہوں اپنوں کے درمیان بیٹھا ہوں، اپنے بھائی بہنوں کے درمیان بیٹھا ہوں، خدا گواہ ہے میری یہ کیفیت ہوتی ہے ادھر آکر۔کوئی اجنبیت نہیں محسوس کرتا میں آپ کے ساتھ چل کر مرسکتاہوں اپنی جان قربان کرسکتا ہوں اس راہ پر جو حق کا راستہ ہےجو مظلوموں کا راستہ ہے۔یہ وقت ہے بیدار ی کا ہوشیاری کا اس ملک کو بچانے کا، حکمران ، اسٹیبلشمنٹ اور اپوزیشن جس کے ہاتھ میں طاقت اور اختیار ہے ذاتی بغض وعناد کو ایک طرف کردویہ وطن رہے گا تو تم بھی عیاشیاں کرسکوگے۔اس وقت جو کچھ اس وطن میں ہورہا ہےاس کے پیچھے فقط اندرونی نہیں بلکہ بیرونی قوتیں بھی کارفرماہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن بڑی خطرناک منصوبہ بندی کے ساتھ وادر ہوا ہے، روس کو گھیرا ہے، کورین کی طرف سےبیلاروس کی طرف سے آذربائیجان ، آرمینا کی جانب سے، ساؤتھ چائنا سی کی طرف بھی مسائل کھڑے کیئےہیں، تقسیم کا یہ منصوبہ پاکستان کو کمزور کیئے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔ چائنا کوکنٹین کرنا ہے ، ویسٹ سے ایشیاءاور ایسٹ کی جانب شفٹ آف پاور کو روکنا ہے ۔ وہ ہمارے دین کے بھی دشمن ہیں اور اس مادر وطن کے بھی دشمن ہیں،انسانیت کے بھی دشمن ہیںوہ غیرت اور ہمیت کے دشمن ہیں،آئیں اپنے دین اور وطن کی خاطر ہم ایک ہوجائیں، اگر یہ حکومت ہمارے دشمنوں کی بھی ہوتی تو ہم ان حالات میں اس کے خلاف بھی محاذ آرائی نا کرتے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا منہج قرآنی اور انبیائی ہے، ظلم مٹانے اور عدل کے نفاذ کا راستہ ہے،منہج قرآن یہی ہے کہ ہم پرچم عدل اٹھائیں اور ظالموں کے مقابلے کیلئے میدان میں حاظر ہوں اور مظلوموں اور محروموں کے چہروں پر تبسم آئے اور ناامیدی ختم ہوجائے، میں نے دیکھا جب وقت کے یزیدوں نے ماڈل ٹاؤن کا محاصرہ کیا تھا تو یہاں بچوں، بوڑھوں، جوانوں کا حوصلہ دیدنی تھا۔ نہج القرآن پر چلنے والے یہ تمام لوگ حسینی ؑ ہیں، میں نے ان میں حسینیت کو دیکھا ہےاس وقت دیکھا ہےجب یہ حکمرانوں کے ظلم کے مقابل لبیک یا حسینؑ ، لبیک یا زہراؑ اور لبیک یازینبؑ کہتے تھے ۔جن کا اسوہ حسینی وزینبی ہو ان کا راستہ کوئی یزیدی نہیں روک سکتا۔

دیگر مقررین میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری،امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سید ضیائاللہ شاہ بخاری ، مجیب الرحمن شامی ، ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر ، بیرسٹر عامر حسن، خواجہ معین الدین محبوب،ایم ڈبلیوایم کی رہنما ایم پی اے زہرا نقوی، علامہ حسین رضا قادری، صوفیہ بیدار بخت بٹ شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button