4 برس سے جبری لاپتہ شیعہ عزادار عاطف بنگش بازیاب
شیعہ نیوز: گذشتہ 4 برسوں سے جبری گمشدگی کا شکار شیعہ عزادار عاطف بنگش بازیاب ہوکر باحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ عاطف بنگش کو 2018 میں راولپنڈی سے قانون شکن اداروں کے اہلکاروں نے ماورائے آئین جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔
ایک ہفتہ قبل لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر رہائی عمل میں آئی ۔ اہل خانہ نے اپنے پیارے کو باحفاظت درمیان پاکر رب کی بارگاہ میں سجدہ شکر ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق پاراچنار سے تعلق رکھنے والے راولپنڈی کے رہائشی عاطف بنگش کو 4 سال کی جبری گمشدگی کے بعد رہائی حاصل ہوگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق عاطف بنگش کو تین سال سے زائد عرصہ جبری لاپتہ رکھے جانے کے بعد 6 ماہ قبل سینٹرل جیل سرگودھا منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کی جانب سے لاہور لائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست داخل کی گئی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ایک ہفتہ قبل عاطف بنگش کی ضمانت منظور کرتے ہوئےرہائی کا حکم صادر کیا تھا۔