پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشتگردوں کا شیعہ عزادار کا اگوا اور تشدد

شیعہ نیوز:: ملک دشمن سعودی نواز تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کےسفاک دہشت گردوں کےہاتھوں شیعہ عزادار کا اغوا،الزہرا میڈیکل اسٹور کے مالک عارف حسین پر بدترین تشدد، پولیس کی آمد پر حملہ آور نہتے عزادار کو نیم مردہ حالت میں پھینک کر فرار،زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا عارف حسین کوجناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، ڈاکٹرز جان بچانے کی کوشش میں مصروف، ایم ڈبلیوایم کے رہنما اسپتال اور زخمی عزادار کے گھر پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گودھرا کالونی نیو کراچی کے رہائشی اور الزہرا میڈیکل اسٹور کے مالک عارف حسین کو کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے اغواء کرکے بدترین اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے ، کالعدم دہشت گرد تنظیم کے مقامی شرپسندوں نے عارف حسین پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے فیس بک پر صحابہ کرام کی توہین پر مبنی پوسٹ شیئر کی ہے ۔ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے عارف حسین پر لگایا جانے والا الزام سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہے، اس نے صحابہ کرام کی شان میں کوئی گستاخی نہیں کی، وہ جس مارکیٹ میں دکاندار ہے وہاں وہ واحد اہل تشیع تاجر ہے ، ایم ڈبلیوایم کے رہنما زین رضا جو کہ زخمی کو جناح اسپتال لیکر پہنچے انہوں نے شیعیت نیوز کو بتایاکہ مسلح تکفیری دہشت گردوں نےنہتے عارف حسین کو آہنی راڈوں سے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس سے ان کی آنکھ اور سر میں شدید گہرے زخم آئے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ دہشت گردوں نے عارف حسین کوبدترین تشدد کا نشانہ بنانے کےبعد اس وقت ویرانے میں پھینک دیا جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، ڈاکٹرز عارف حسین کی جان بچانےکی کوشش میں مصروف ہیں، دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری واقعے کی اطلاع ملتے ہیں زخمی عزادار کے گھر پہنچ گئے اس موقع پر پولیس اور رینجرز کے افسران اور علاقہ معززین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
لامہ صادق جعفری نے متاثرہ خاندان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سے مجرموں کی فوری گرفتاری اور قرارواقعی سزا کا مطالبہ کیا، سکیورٹی حکام نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button