ملت تشیع نے ایم آئی6 کا ایجنڈہ مسترد کردیا،علامہ کاظم نقوی
کنونشن میں کوئی قابل ذکر شیعہ عالم، واعظ، خطیب یا ذاکر شریک نہیں ہوا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مشن قرآن و اہل بیت کے سربراہ علامہ سید حافظ کاظم رضا نقوی نے کہا ہے کہ ایم آئی 6 کے غالی عناصر کا اقبال ٹاون لاہور میں ہونیوالا کنونشن بری طرح ناکام ہوا ہے۔
علامہ کاظم نقوی کا کہنا تھا کہ شیعیان حیدر کرار نے ایم آئی6 کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا ہے۔ کنونشن میں کوئی قابل ذکر شیعہ عالم، واعظ، خطیب یا ذاکر شریک نہیں ہوا ، حتیٰ کہ ان کے ساتھ وہ بھی کھڑے نہیں ہوئے جو فتنہ نصیریت کو پھیلاتے رہتے ہیں ،جس سے پتہ چل گیا ہے کہ ملت جعفریہ بیدار ہے اور غالی اور نصیریوں کو اپنی صفوں میں گھسنے نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نصیری اور غالیوں نے اپنے لئے نئی راہ ڈھونڈ لی ہے،ہم نام نہاد کنونشن میں مراجع عظام، آیت اللہ خامنہ ای اور علماء کرام سمیت ذاکروں کے خلاف جس طرح کی غلیظ اور گھٹیا زبان استعمال کی گئی، اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ واضح ہوگیا کہ کنونشن کے منتظمین کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔