شعیب اختر نے اپنی زندگی کا اہم راز بتادیا
شیعہ نیوز:عالمی شہرت یافتہ سابق پاکستانی کرکٹرشعیب اختر نے شبیہ رسول شہزادہ علی اکبرؑ کو اپنا رول ماڈل قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ میں عاشق رسول ﷺ ہوں اور میرا دل اہل بیتؑ اور پنجتنؑ پاک کی محبت سے سرشار ہے۔
شعیب اختر نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے کربلا میں خادم کے طور پر قبول کیا گیا اور میرا خادم امام حسینؑ کا کارڈ بھی بنادیا گیا۔
شعیب اختر نے کہا کہ شہزادہ علی اکبرؑ جو کہ شبیہ رسول اور فرزند امام حسینؑ ہیں میرے رول ماڈل ہیںاور ان سے میری خاص عقیدت و انسیت ہے، میں نے اس ہی وجہ سے اس مقام سے منسوب انگوٹھی پہن رکھی ہے۔
شعیب اختر نے کہا کہ میں حال ہی میں عراق زیارات سے لوٹا ہوں ، میرا احساس ہے کہ نجف اشرف پرسکوں اور کربلا سخت اور گریہ و زاری کی جگہ ہے کیونکہ وہاں مقدس ترین ہستیوں کا خون بہایا گیا ہے۔
عاشق امام حسینؑ جوش ملیح آبادی نے برسوں قبل ایک شعر کہا تھاجو ایک زندہ حقیقت کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے
انسان کو بیدار تو ہولینے دو
ہرقوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ