پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہدائے وحدت کراچی کے قتل کو7 برس بیت گئے، ورثاء ریاست سے انصاف کے منتظر

مجلس وحدت مسلمین کراچی کے نامزد بلدیاتی امیدوارصفدر عباس ، عالم ہزارہ اور ان کے ساتھی ڈرائیور سید علی شاہ کے بہیمانہ قتل کو 7 برس بیت گئے۔ تینوں شہداءکے قتل میں ملوث فاشسٹ جماعت ایم کیوایم میں شامل تکفیری وہابی دہشت گرد تاحال قانون کی گرفت سے آزاد، شہداء کے ورثاء ریاست سے انصاف کے منتظر۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کراچی سے تعلق رکھنے والے سابق نامزد بلدیاتی امیدوار صفدر عباس اور عالم ہزارہ سمیت ان کے ساتھی ڈرائیورسید علی شاہ کی مظلومانہ شہادت کو 7سال گذرگئے۔

29دسمبر 2013 کوالیکشن کمیشن آفس میں کاغذات نامزدگی داخل کرواکر چشتی نگر گلستان جوہر واپس آنے والے صفدر عباس ، عالم ہزارہ اور علی شاہ کو تعقب کرنے والے فاشسٹ جماعت ایم کیوایم میں شامل تکفیری وہابی دہشت گر دوں نے حسن اسکوائر کے نذدیک فائرنگ کا نشانہ بنایاتھا۔

واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کی سیاسی سرگرمیوں اور ملت جعفریہ میں اس کی بھرپور پزیرائی سے خوفزدہ ایم کیو ایم اور اس کی اتحادی کالعدم سپاہ صحابہ نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں شہید علامہ دیدار علی جلبانی ان کے محافظ سرفراز بنگش اورایم ڈبلیوایم کے متعدد کارکنان اور ہمدردوں کو چن چن کا نشانہ بنا یا تھا۔

ان شہداء کے اہل خانہ تاحال اپنے پیاروں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچتا دیکھنے کی آرزو دل میں لئے زندہ ہیں، شہید سرفراز کے والد تو اس آرزو کو لیئے جہاں فانی سے کوچ بھی کرگئے ۔ سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہید عالم ہزارہ ، صفدرعباس ، علی شاہ اور دیگر شہداءکے قاتلوں کو فوری قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزادیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button