پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ابوذر بخاری کے قصر ولایت میں شوکت رضا شوکت پر پابندی عائد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کچھ دن قبل لاہور میں ولایت کے نام پر شیعوں کو تقسیم کرنے کی سازش کرنے والے ابوذر بخاری نے معروف ذاکر اہلبیتؑ و شاعر آل عمرانؑ شوکت رضا شوکت سمیت کئی بڑے ذاکرین پر امام بارگاہ میں داخلے پرپابندی عائد کردی۔

بوذر بخاری نامی فتنہ پرور نے MI6 کی ایما پر پاکستان میں ملت تشیع میں انتشار پھیلانے کی خاطر 6 جولائی کو لاہور میںکنونشن بلایا تھا جس کا ملک کے تمام معروف ذاکرین ، علما اور ماتمی انجمنوں نے بائیکاٹ کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق جب سے ابوذر بخاری نے اس کنونشن کیلیے ذاکرین سے رابطے شروع کیے اس ہی وقت سے جناب شوکت رضا شوکت سمیت ان ذاکرین نے نہ صرف ابوذر بخاری کا ساتھ نہیں دیا بلکہ ملت جعفریہ میں انتشار پھیلانے کے اس منصوبے کی باقاعدہ مخالفت بھی کی تھی جس پر ابوذر بخاری نے شوکت رضا شوکت سمیت دیگر مخالف ذاکرین پر کنونشن سے پہلے ہی امام بارگاہ قصر بتول میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

ابوذر بخاری نے امام بارگاہ قصر بتول میںجن ذاکرین کے داخلے پر پابندی لگائی ہے ان میں ذاکر شوکت رضا شوکت،ذاکر وسیم بلوچ،ذاکر سید ضرغام عباس بخاری،مولانا علی ناصر تلہاڑا اور مولانا سید ریاض شاہ رتووال شامل ہیں۔

لاہور کنونشن میں ابوذر بخاری نے ملت تشیع کے علما، ذاکرین،مجتہدین سمیت معزز شخصیات اور ملت جعفریہ کے مقدسات کی توہین کی تھی۔

اس کنونشن میں شرکت کرنے والے چند سو مومنین کو جھوٹ بول کر بلایا گیا تھاکہ ولایت خطرے میں ہے اور یہ کنونشن اس کے دفاع میں رکھا گیا ہے، لیکن جب ان مومنین نے ان تقریروں کو سنا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں جھوٹ بول کر بلایا گیااوراس کنونشن میں شرکت کر کے شدید مایوسی ہوئی۔

واضح رہے کہ ابوذر بخاری کے لاہور کنونشن سے ملک کے تمام معروف علما، ذاکرین اور ماتمی انجمنوں نےلاتعلقی کا اعلان کیا تھا جس سے MI6کے ایجنٹوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button