دنیا
روس میں رضاکاروں کے تربیتی مرکز میں فائرنگ
شیعہ نیوز:وسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ یوکرین کی سرحد سے متصل بلگورود کے علاقے میں ایک فوجی ٹریننگ سینٹر میں مشق کے دوران پیش آیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ کیمپ یوکرین کے خلاف جنگ میں رضا کارانہ طور پرحصہ لینے کے لیے آئے افراد کو تربیت دی جا رہی تھی کہ دو دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جوابی حملے میں دونوں حملہ آور مارے گئے۔
واضح رہے کہ روسی صدر نے گزشتہ دنوں جنگ یوکرین میں حصہ لینے کے لیے جزوی لام بندی کا حکم جاری کیا تھا