دنیا

امریکی ریاست الاباما میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک, متعدد زخمی

شیعہ نیوز: امریکی ریاست الاباما میں متعدد حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس افسر ٹرومین فٹزجیرالڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ برمنگھم کے فائیو پوائنٹس ساؤتھ ڈسٹرکٹ میں رات 11 بجے کے بعد متعدد شوٹرز نے لوگوں کے ایک گروپ پر گولیاں برسا دیں۔

انہوں نے کہا کہ افسران کو تین مرد اور ایک خاتون کی لاش فٹ پاتھ سے ملی جو گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان سے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملوں کی نئی لہر، صیہونی میڈیا میں ہلچل مچ گئی

انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے کم از کم چار کی حالت تشویشناک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے فائرنگ کے سلسلے میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

امریکہ میں ہتھیار بنانے والی کمپنیوں اور کارخانوں کی مضبوط لابی کی وجہ سے کانگریس ہتھیاروں کے رکھنے پر پابندی سے متعلق کوئی بھی قانون بنانے میں اب تک ناکام رہی ہے اور نتیجے میں امریکہ میں گن کلچر میں روز افزوں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس سال امریکہ میں فائرنگ سے 13 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button